ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آٹو،ٹیکسی کی ہڑتال جاری، کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر اور بی جے پی پر بولاحملہ

آٹو،ٹیکسی کی ہڑتال جاری، کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر اور بی جے پی پر بولاحملہ

Wed, 27 Jul 2016 21:09:13    S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی کی سڑکوں سے آج مسلسل دوسرے دن آٹو اور ٹیکسیاں غائب رہیں۔اس کے لیے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ پر حملہ بولتے ہوئے الزام لگایا کہ دہلی کومفلوج بنانے میں وہ بی جے پی کی حمایت کررہے ہیں۔وزیرٹرانسپورٹ ستیندر جین نے دہلی پولیس پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ آٹو اور مسافر گاڑیوں کی آمدورفت کو مبینہ طور پر روکنے والے بی جے پی کے حمایت یافتہ غنڈوں کے خلاف وہ کارروائی نہیں کر رہے ہیں ۔کئی مقامات پر مظاہرین کل ہڑتال کو زبردستی نافذ کرنے کی کوشش کرتے دیکھے گئے۔پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام پر دباؤ پڑنے کی وجہ سے باقاعدہ مسافروں اور شہر میں آئے دیگر مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔آٹو اور ٹیکسی ، کالی -پیلی ، کی بیس یونینوں کی مشترکہ ورکنگ کمیٹی کی طرف سے اس ہڑتال کی اپیل کی گئی تھی ۔مظاہرین نے کہا ہے کہ یہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ حکومت اولا اور اوبر جیسی ایپ پر مبنی خدمات کے خلاف سخت کارروائی نہیں کرتی ہے۔کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ بی جے پی کے غنڈے آٹو اور ٹیکسی کی آمدورفت کو روک رہے ہیں۔بی جے پی دہلی کو مفلوج بنا دینا چاہتی ہے اور اس کام میں لیفٹیننٹ گورنر اور دہلی پولیس اس کی بھرپور مدد کر رہی ہے ۔وہیں جین نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ بی جے پی کے حمایت یافتہ غنڈوں نے آٹو اور دیگر ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو روکا۔دہلی پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ہڑتال کے پیش نظر دہلی حکومت نے آئی ایس بی ٹی اور ریلوے اسٹیشن سے اضافی تین سو بسیں چلائی ہیں۔صبح کے مصروف وقت میں میٹرومیں بھی بھاری بھیڑ رہی۔


Share: